Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہورمیں رنگ بہار کے عنوان سے فیشن شو کا انعقاد

لاہورمیں رنگ بہار کے عنوان سے فیشن شو کا انعقاد
March 9, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور کے مقامی ہوٹل میں خواتین کے عالمی دِن کو منانے کا منفرد انداز اختیار کیا گیا ۔ رنگِ بہار کے نام سے خواتین میں تیزی سے مقبول ہونے والے ملبوسات اور جیولری زیب تن کیے ماڈلز نے ریمپ پر واک کی ۔
رنگ برنگے، جھلمل کرتے ملبوسات کے فیشن شو میں جب موسیقی اور رقص کا تڑکا لگا تو حاضرین نے بھی دل کھول کر داد دی ۔
فیشن شو کے منتظمین کہتے ہیں کہ فیشن شو کا مقصد خواتین میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے ۔
تقریب میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی تفریح کے لیے میجک شو کا اہتمام کیا گیا تھا ۔