Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہورمیں حساس اداروں کی کارروائی،کالعدم تحریک طالبان کے4دہشت گردگرفتار

لاہورمیں حساس اداروں کی کارروائی،کالعدم تحریک طالبان کے4دہشت گردگرفتار
April 30, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں حساس اداروں نے خفیہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گرد گرجا گھروں، اہم تنصیبات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدف بنانا چاہتے تھے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں میر محمد خان، عبدالرحمان خان، زارب خان اور امیر خان شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ چاروں دہشت گرد مہمند ایجنسی کے رہائشی ہیں جو لاہور کے گرجا گھروں، اہم سرکاری تنصیبات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدف بنانا چاہتے تھے۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گردوں نے چند روز قبل گڑھی شاہو کے علاقے میں بارودی مواد پھینکنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے قبضہ سے خودکش جیکٹس، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر کے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔