Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور:میٹرو بس کا طوفان بدتمیزی، ٹریک پر کھڑے پانی کو ہوا میں اڑانے لگی

لاہور:میٹرو بس کا طوفان بدتمیزی، ٹریک پر کھڑے پانی کو ہوا میں اڑانے لگی
July 30, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں  میٹرو بس کا ٹریک برسات کے موسم میں شہریوں کے لیے عذاب بن گیا، ٹریک پر جمع ہونے والے بارش کے پانی کی نکاسی کا نظام نہیں، میٹروبس پل کے نیچے پیدل چلنے والوں کو پانی میں نہلانے لگی۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں میٹرو بس اور ہیڈ برج پر سے گزرتے ہوئے بارش کا کھڑا پانی لوگوں پر پھینکتے ہوئے گزرتی ہے۔پانی پل کے نیچے سے گزرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حکومت کی جانب سے میٹرو کو ایک سال سے بھی کم مدت میں مکمل کرنے کا کریڈٹ لیا جاتا ہے اگر کئی کلومیٹرطویل میٹرو ٹریک اور میٹرواسٹیشنز پر جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے مناسب انتظامات کر دیئے جاتے تو شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔