Thursday, December 1, 2022

لاہور:مکان کی چھت گرنے سے ماں دو کمسن بیٹیوں سمیت جاں بحق ،دیور زخمی

لاہور:مکان کی چھت گرنے سے ماں دو کمسن بیٹیوں سمیت جاں بحق ،دیور زخمی
لاہور(92نیوز)لاہور میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ماں اور دو کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں جبکہ خاتون کا دیور زخمی ہو گیا۔ ایڈمنسٹریٹر واہگہ مدیحہ طاہرشاہ نے کہا ہے کہ مکان کی دیوار میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا تھا جو بارش کی وجہ سے منہدم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کالی گھٹاؤں اور ٹھنڈی ہواؤں کے بعد جہاں لاہور کا موسم خوشگوار ہوا اور شہریوں کے چہرے کھلکھلا اٹھے وہیں اس افسوسناک حادثے نے علاقے کی فضا کوسوگوار کر دیا۔