Tuesday, October 4, 2022

لاہور:منٹگمری روڈ پر سپیئرپارٹس کے گودام میں آگ لگنے سے کروڑوں کا نقصان

لاہور:منٹگمری روڈ پر سپیئرپارٹس کے گودام میں آگ لگنے سے کروڑوں کا نقصان
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے قلعہ گوجرسنگھ میں منٹگمری روڈ پر واقع گاڑیوں کے سپیئرپارٹس کے گودام میں آگ لگ گئی جس سے گودام میں موجود کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق منٹگممری روڈ پر واقع پانچ منزلہ پلازہ کی تیسری منزل پر اچانک آگ لگ گئی گاڑیوں کے سپیئرپارٹس ہونے کی وجہ سے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو بجھانے کا کام شروع کر دیا آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث پولیس نے ملحقہ عمارتوں کو بھی خالی کروا لیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ساڑھے تین گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا آتشزدگی کے باعث گودام میں موجود کروڑوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔