لاہور،مریم مختیار کی زندگی پر لکھی کتاب دخترفضائیہ کی تقریب رونمائی

لاہور( 92 نیوز) لاہورمیں پاکستان کی پہلی شہید فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی زندگی پر لکھی کتاب دختر فضائیہ کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیاگیا۔کتاب میں انکی زندگی اور شہادت پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے اپنے انداز سے مریم بختیار کے جذبہ حب الوطنی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
پاکستان ائیرفورس کی پہلی شہید خاتون فائٹر پائلٹ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب دختر پاک فضائیہ کی تقریب رونمائی لاہور میں ہوئی ۔ تقریب میں شریک ائیرمارشل خورشید انور مرزا اور وائس ائیر مارشل فاروق عمر کا کہنا تھا کہ مریم بہادر باپ کی بیٹی تھی جس نے بتایا کہ پاکستان کی بیٹیاں کسی بھی میدان میں مردوں سے کم نہیں اور ان کی زندگی باقی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔
کتاب کے لکھاری رفیق شہزاد کا کہنا تھا کہ میں نے مریم مختیار کی زندگی کا احاطہ کرنے کی کوشش کی جس کے لیے ہر اس جگہ جانے کی کوشش کی جہاں انھوں نے قدم رکھے۔
مریم کی تیسری برسی پر کتاب لکھ کر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ملک کی خاطر دی جانے والی قربانی کو یاد کیا گیا۔