Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور:لیگی ایم پی اے کی بیٹی کے ہاتھوں ملازم کی ہلاکت، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل

لاہور:لیگی ایم پی اے کی بیٹی کے ہاتھوں ملازم کی ہلاکت، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل
July 14, 2017

 

لاہور(92نیوز)لاہور میں لیگی ایم پی اے کی بیٹی کے ہاتھوں تشدد سے ملازم کی ہلاکت کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کر لی گئیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے رکن اسمبلی کی بیٹی کی عبوری ضمانت عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق اکبری گیٹ کے علاقے میں نون لیگی رکن صوبائی اسمبلی کی بیٹی فوزیہ کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے گھریلو ملازم اختر کی پوسٹمارٹم رپورٹ نے وحشیانہ تشدد کا پردہ چاک کر دیا ۔  پولیس نے ایم پی اے کے سیاسی اثرورسوخ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مقدمے میں تین سو دو کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے بھی شامل کردی۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے متاثرہ خاندان کو قانونی مدد کے ساتھ ساتھ مکمل تحفظ کی بھی یقین دہانی کرا دی صباصادق کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی میں کسی قسم کا دبائو قبول نہیں کیا جائے گا۔

مقتول اختر کی ہمشیرہ عطیہ نے الزام عائد کیا کہ ملزمہ فوزیہ اور اس کے اہلخانہ نہ صرف سخت کام کرواتے بلکہ بلاوجہ مارتے بھی تھے۔  تشدد سے ہی اس کے بھائی کی موت واقع ہوئی۔ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ وہ انصاف اور تحفظ فراہم کریں۔