Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور:لیڈی ہیلتھ ورکرز کا واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی دھرنا

 لاہور:لیڈی ہیلتھ ورکرز کا واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی  دھرنا
October 12, 2015
لاہور(92نیوز)لیڈی ہیلتھ ورکرز نے واجبات ادا نہ کئے جانے کے خلاف  پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز پنجاب بھر سے مطالبات کی منظوری کیلئے لاہور پہنچیں  جہاں اُنہوں نےپنجاب اسمبلی چوک میں احتجاجی دھرنا دیا۔اس موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ ان کو دو ہزار بارہ سے ریگولرتو کردیا گیا ہے مگر ان کے واجبات ادا نہیں کئے جارہے ۔ دھرنے میں شریک بعض لیڈی ہیلتھ ورکرز کا  یہ بھی کہنا ہے کہ بیس سال سے ہیلتھ ورکرز کے طور پر کام کررہی ہیں  لیکن کسی پینشن اور سروس بک کے بغیر ہی ان کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔    
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔