لاہور:لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا میٹرو ٹریک پر دھرنا

لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے راوی روڈ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مکینوں کا پارہ چڑھ گیا ۔ شدید گرمی کے بے زارشہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میٹرو ٹریک پر دھرنا دے دیا ۔ شہریوں کے میٹرو ٹرین پر دھرنے کے دوران میٹروبس سروس معطل ہوگئی جبکہ راوی روڈ پر ٹریفک بھی شدید جام ہوگئی ۔
دوسری طرف پشاور میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔مشتعل افراد نے چارسدہ روڈ بلاک کر دی ۔
چارسدہ روڈ کے بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔