Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور:فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکا26 افراد جاں بحق

لاہور:فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکا26 افراد جاں بحق
July 24, 2017

لاہور(92نیوز)امن کے دشمنوں نے پھرباغوں کے شہر کو نشانہ بنا ڈالالاہور میں فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکہ ہوا  جس کے نتیجے میں ،چھبیس افراد شہید اور49  سے زائد زخمی ہوگئےکئی گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا پولیس اور پاک فوج کے دستوں نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تفصیلات  کےمطابق لاہور کے مصروف ترین علاقے کوٹ لکھپت میں جب زندگی پوری طرح سے رواں دواں تھی تو ایسے میں خون کے پیاسوں نے ظلم کی ایک اور دردناک داستان لکھ ڈالی زوردار دھماکہ ہوا ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی  دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا چلتی گاڑی میں ہوا جس کے بعد وہاں کھڑی کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں آگ کی زد میں آگئیں جبکہ کئی زخمی افراد ادھر ادھر پڑے کراہ رہے تھے۔

گویا کہ ارض پاک کو دہشت گردوں نے ایک بار پھر خون میں نہلا دیا ۔ دھماکے کے بعد ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں۔ امدادی کاموں کا آغاز ہوا ۔زخمیوں کو جنرل  اور جناح اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تاہم ساتھ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی خبریں بھی سامنے آئیں جس کے بعد ہر دل افسردہ ہو گیا۔

دھماکے سے قریب ہی واقع ارفع کریم ٹاور کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے دستے بھی موقع پر پہنچ گئے  جبکہ دوسری طرف پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں چار سے پانچ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ تاہم ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا اور اس میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا

دوسری طرف وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے لگتا ہے دھماکے میں عام لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

SOT

لاہور کے پررونق علاقے میں دہشت گردوں کے اس وار نے سب کو ہلا کے رکھ دیا  ۔