Friday, September 20, 2024

لاہور،گلبرگ میں گھر سے میاں بیوی اور بچے کی لاشیں برآمد

لاہور،گلبرگ  میں گھر سے میاں بیوی اور بچے کی لاشیں برآمد
June 14, 2018
لاہور ( 92 نیوز)لاہور کے علاقےگلبرگ کے ایک  بدقسمت گھرمیں عید سے پہلے صف ماتم بچھ گیا،گھر سے پراسرار طور پر میاں،بیوی  اور بچے کی لاشیں برآمد ہوئی ۔ پولیس کے مطابق تینوں کو نشہ آور چیز کھلا کرقتل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مقتول ندیم بٹ کو اہلیہ نیلم اور بیٹے فائز سمیت بے دردی سے قتل کر دیا گیا  ،مقتول ندیم بٹ کی بہن کا کہنا تھاکہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی چند دن سے رابطے میں نہیں تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متعدد مرتبہ موبائل پر رابطہ کرنے کی کوشش بھی کی مگر نہ ہوسکا،شک پڑنے پر گھر کا دروازہ توڑا تو اندر تینوں کی لاشیں پڑی تھیں۔ ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاون ڈاکٹر شاکر کا کہنا ہے کہ ندیم بٹ  کے سر پر آہنی چیز کا وار کیا گیااور اہلیہ کی گردن توڑی گئی،جبکہ بیٹے کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ۔ عید سے ایک روز قبل ہونے والے المناک واقع سے اہل علاقہ میں شدید خوف ہراس پھیل گیا اور مجرموں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ  کیا ہے ۔