Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور:شہنشائےقوالی استادنصرت فتح علی خان کی19ویں برسی کےحوالےسےتقریب

لاہور:شہنشائےقوالی استادنصرت فتح علی خان کی19ویں برسی کےحوالےسےتقریب
August 20, 2016
لاہور(92نیوز)شہنشائے قوالی استاد نصرت فتح علی خان کی انیسویں برسی کے حوالے سے لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا گلوکاروں اور فنکاروں کے ساتھ موسیقی سے محبت رکھنے والے افراد نے عظیم گلوکارکو خراج عقیدت پیش کیا۔ تفصیلات کےمطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ گائیک نصرت فتح علی خان کی یاد میں موسیقی کی خوبصورت شام میں نامور قوال رضوان اور معظم علی خان نے سر بکھیرے اور خوب داد وصول کی۔ قوال رضوان اور منظیم نے خان صاحب کی قوالیاں اور گیت چھیڑکر سماع باندھ دیا ہر کوئی عش عش کر اٹھا۔صوفیانہ موسیقی کے سر بکھیرتی اس شام میں شریک ہر کسی نے نصرت فتح علی خان کو یاد کیا اور فن موسیقی کیلئے ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔