Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور:شالامارمیں دس سالہ بچی کے قتل کا معاملہ، پولیس نے معصوم بھائی کو قاتل قراردیدیا

لاہور:شالامارمیں دس سالہ بچی کے قتل کا معاملہ، پولیس نے معصوم بھائی کو قاتل قراردیدیا
July 3, 2017

لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں 30 جون کو قتل ہونے والی 10 سالہ بچی کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ۔ پولیس نے قتل کے الزام میں مقتولہ کے  بھائی کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہورکے علاقے شالامار کے عمر پارک میں 10 سالہ ایمان علی کے قتل میں پولیس نے پیش رفت کرتے ہوئے ایمان کے 11 سالہ بھائی کو نامزد کر دیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز کا کہنا تھا کہ ایمان کو 11سالہ عبدالرحمان نےکھیل کے دوران قتل کیا۔ کھیل کے دوران ایمان کے گلےکےگردلپیٹاکپڑابھائی نے زورسے کھینچااور کپڑاکھینچنے سے ایمان کادم گھٹ گیا۔ پولیس کے مطابق بہن کوقتل کرنے کے بعدعبدالرحمان نےخود کلائی پرچھری مارلی تھی اور بہن کے قتل کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارم کے مطابق زیادتی ثابت نہیں ہوئی جبکہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ چند یوم میں آئے گی ۔