Tuesday, April 30, 2024

لاہور:سبزہ زار میں مکان کی چھت گرنے سے8زخمی

لاہور:سبزہ زار میں مکان کی چھت گرنے سے8زخمی
April 20, 2015
لاہور(ویب ڈیسک) سبزہ زارکے علاقے  میں مکان کی چھت گرنے سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں چار بچے بھی شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ آج صبح ٹوکے والا چوک کے قریب پیش آیا جہاں ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے چار بچوں سمیت آٹھ افراد ملبے تلے دب گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں دس سالہ عثمان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔