لاہور،سبزہ زارمیں ڈولفن فورس نے دو ڈاکو پکڑ لئے
لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں ڈولفن فورس نے مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
سبزہ زار میں دو ڈاکو ڈکیتی کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ ڈولفن فورس نے روکنے کی کوشش کی تو ملزموں نے فائرنگ کر دی ۔
ڈولفن فورس کی جوابی فائرنگ میں عدیل نامی ڈاکو زخمی ہو گیا ، فورس نے دونوں کو گرفتارکرلیا۔