لاہور،ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کا زمان پارک کے باہر احتجاج

لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے زمان پارک کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف نعرے بازی کی ۔
وزیر اعظم عمران خان آج دورہ پر لاہور پہنچے ہیں ۔ وزیر اعظم کی آمد کے پیش نظر ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین لاہور میں وزیر اعظم کی رہائشگاہ زمان پارک کےباہر اکٹھے ہوئے اور سوسائٹی کیخلاف نعرے بازی کی ۔
مظاہرین نے وزیر اعظم سے انصاف دلانے کیلئے نعرے بازی کی اور سوسائٹی مالک کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کی ۔