Thursday, February 9, 2023

لاہور،ایوان صوفیاء لائبریری میں آتشزدگی،فارسی ادب کی سینکڑوں کتب جل گئیں

لاہور،ایوان صوفیاء لائبریری میں آتشزدگی،فارسی ادب کی سینکڑوں کتب جل گئیں
لاہور ( 92 نیوز) لاہور کی مال روڈ پر واقع ایوان صوفیاء لائبریری میں آتشزدگی کے باعث فارسی ادب کی سیکڑوں کتب اور لٹریچر جل گیا،امدادی ٹیموں نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا- محکمہ اوقاف کے تحت مال روڈ پر واقع لائبریری ایوان صوفیاء میں آتشزدگی کے باعث لائبریری میں موجود سینکڑوں فارسی ادب کی کتابیں اور فرنیچر جل گیا،ریسکیو 1122 کی 7 گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر ڈیڑھ گھنٹے میں قابو پالیا۔ ڈی سی لاہور  کیپٹن (ر) انوارکا کہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں کی وجہ سے لائبریری میں سٹاف موجود نہیں تھااس لیےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا،آگ لگنےکی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی- ڈی سی لاہور نے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ۔لائبریری میں مختلف سیمینار بھی منعقد کیے جاتے تھے-