لاہور،اقبال ٹاؤن میں گاڑی الٹنے سے دو نوجوان زخمی

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں گاڑی الٹنے سے دو نوجوان زخمی ہو گئے۔
اقبال ٹاون میں تیز رفتار کار ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی۔
حادثے میں دو نوجوان عمر اور آصف زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دوسری طرف مسلم ٹاون فلائی اوور پر ریس لگاتی کار حادثے کا شکار ہو گئی اور پل سے گرنے سے بال بال بچ گئی۔
کار کا کم عمر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے کار کو قبضے میں لے لیا۔