Saturday, February 4, 2023

لاہور،احمد چیمہ سمیت دیگر ملزم 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور،احمد چیمہ سمیت دیگر ملزم 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
لاہور ( 92 نیوز ) احتساب عدالت نےاحدچیمہ سمیت دیگر ملزموں کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالے کر دیا ۔ادھرنیب لاہور نےوزیراعظم کےسیکرٹری فواد حسن فواد کو بھی  کل دوبارہ طلب کرلیا ۔ احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائداثاثے بنانے اور آشیانہ ہاؤسنگ میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور دیگر ملزموں کو 11 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔ نیب کے مطابق احد چیمہ نے  اسلام آباد میں ایک پلاٹ ظاہر کیا تھا لیکن ایک اور پلاٹ بھی ہے ، احد چیمہ کے علاوہ ان کے گھرانے کے دوسرے افراد  کے نام پر بھی پلاٹ ہیں  ۔ عدالت نےآشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی دوہزارکنال اراضی پیراگون کو دینے کی تفصیل سے متعلق پوچھ گچھ کی ، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے مزید ریمانڈ کی استدعاکی گئی،عدالت نے احدچیمہ کا11 مئی تک جسمانی ریمانڈدے دیا ۔ احتساب عدالت نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو بھی جمعہ کے روزطلب کرلیا۔