Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور ، گلشن اقبال پارک سے دو روز قبل اغوا ہونے والا بچہ بازیاب ‏

لاہور ، گلشن اقبال پارک سے دو روز قبل اغوا ہونے والا بچہ بازیاب ‏
January 15, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے گلشن اقبال پارک سے دو روز قبل اغوا ہونے والے بچ ےکو بازیاب کرالیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بچے کو  بازیاب  کرنے کے ساتھ اغوا کار خاتون کو  بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ، خاتون نے دو روز قبل گلشن اقبال پارک سے بچے کو اغوا کیا تھا۔ ‏ بچہ بازیاب ‏ بچہ دو روز قبل اہل خانہ کے ساتھ گلشن اقبال پارک میں تفریح کے لئے گیا تھا جہاں کھیلتے ہوئےوالدین سے دور ہو گیا ، جس پر اغوا کار خاتون بچے کو بہلا پھسلا کر ساتھ لے گئی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچے کو اغوا کار خاتون کے ساتھ جاتا دیکھا گیا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور دو روز بعد ملزمہ تک پہنچ کر بچے کو بازیاب کرا لیا گیا۔ دوسری جانب لاہور کے ہی علاقے مصطفی آباد سے لا پتہ ہونے والا بچہ روہڑی اسٹیشن سے برآمد ہو ا، بچہ گزشتہ روز گھر سے اسکول کے لئے نکلا تھا  اس کے بعد واپس نہیں آیا۔