Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور، ٹریفک حادثہ میں ایک امیر زادہ نے غریب کی جان لے لی

لاہور، ٹریفک حادثہ میں ایک  امیر زادہ نے غریب کی جان لے لی
August 4, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہورمیں ٹریفک حادثہ میں ایک  امیر زادہ نے غریب کی جان لے لی۔ گاڑی  کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ گلبرگ سنٹر پوائنٹ پر ایک تیزرفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی  جس سے 26 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔پولیس کے مطابق  گاڑی  کا ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا۔حادثے کے بعد اہل علاقہ نے ڈرائیور کو پکڑ لیا ۔ پولیس نے ملزم کو گاڑی سمیت حراست میں لے کر گلبرگ تھانہ منتقل کر دیا۔  جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔