Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان پر

لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان پر
February 27, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں قابو میں نہ آ سکیں۔

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت کنڑول نہ ہوسکی، مرغی کا گوشت آج بھی 320 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

فیصل آباد میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمت کم نہ ہو سکی، ایک دن میں سرکاری ریٹ 6 روپے اضافے کے بعد تین سو چونتیس ہو گیا، جبکہ عام مارکیٹ میں قیمت تین سو چالیس روپے فی کلو سے بھی بڑھ گئی ہے۔

ملتان میں برائلر مرغی کا گوشت 370 روپے کلو فروخت ہورہا ہے، ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ 309 روپے کلو پر عملدرآمد کرنے میں ناکام ہوگئی