Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور، سیشن عدالت کے باہر فائرنگ سے پیشی پر آیا ملزم ہلاک

لاہور، سیشن عدالت کے باہر فائرنگ سے پیشی پر آیا ملزم ہلاک
February 9, 2019
لاہور( 92 نیوز) لاہور کی سیشن عدالت کے دروازے پر  فائرنگ سے پیشی پر آیا ملزم ہلاک ہو گیا۔ پسند کی شادی کے کیس میں  نوجوان بلال ضمانت لینے کے لئے سیشن کورٹ آیا کہ اچانک موٹرسائیکل سوار دو ملزموں نے فائرنگ کر دی ۔ ملزموں نے پہلی گولی بلال کے پیٹ میں ماری ، پھر بائیک سے اتر کر تسلی کی پھر ایک گولی کنپٹی پر  فائر کی  اور آسانی سے فرار ہو گئے ۔ بلال نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی ،لڑکی والوں نے  اس پر اغوا کا مقدمہ درج کرا رکھا تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر  جائے وقوعہ سیل کر دیا۔ سیشن جج لاہور خالد نواز نے فائرنگ  کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے  ،  جج نے ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے سیشن کورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کیں۔