Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور، سرگودھا، راولپنڈی سے ہزاروں کلو مضرصحت گوشت پکڑا گیا، 21افراد گرفتار

لاہور، سرگودھا، راولپنڈی سے ہزاروں کلو مضرصحت گوشت پکڑا گیا، 21افراد گرفتار
September 3, 2015
لاہور (92نیوز) فوڈ اتھارٹی کے بعد بالآخر محکمہ لائیو سٹاک کو بھی ہوش آ ہی گیا ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک نے پنجاب کے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر ہزاروں کلو مضرصحت گوشت پکڑ لیا۔ ان کارروائیوں کے دوران 21افراد بھی گرفتار ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک نے لاہور، راولپنڈی، مریدکے اور سرگودھامیں کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں کلو مضر صحت اور مردہ گوشت پکڑ لیا۔ محکمہ لائیوسٹاک نے آج لاہور کے علاقے گجر پورہ میں غیر قانونی سلاٹر ہاوس پر چھاپہ مار کر دو سو پچاس کلو مضر صحت گوشت پکڑ کر انسانی جانوں سے کھیلنے والے 9 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ٹھوکر نیا ز بیگ میں بھی دو افراد کو اس وقت رنگے ہاتھوں دبوچ لیا گیا جب وہ مسافر وین کے ذریعے دو سو کلو غلیظ گوشت سپلائی کیلئے لے جارہے تھے۔ میٹ انسپکٹر راحت علی کا کہنا ہے کہ لاہو ر کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کر کے شہر میں مردار گوشت کی سپلائی پر روک لگا دی گئی ہے۔ ٹیمیں مکروہ دھندے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کر رہی ہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی، مریدکے اور سرگودھا میں بھی مختلف چھاپوں کے دوران سیکڑوں من مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کیا گیا۔ راولپنڈی کے علاقے آریہ محلہ میں محکمہ لائیو سٹاک نے چھاپہ مارکرمردہ جانوروں کا 40 من گوشت پکڑ لیا۔ حکام کے مطابق مردہ جانوروں کا گوشت منڈی بہاو¿ الدین سے لایا گیا تھا۔ ادھر شیخوپورہ پولیس نے محکمہ لائیو سٹاک کے ساتھ مل کر مرید کے میں مضر گوشت بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتارکر لیا۔ محکمہ لائیو سٹاک نے تیس من مردہ جانوروں کا گوشت قبضے میں لے لیا۔ سرگودھا کے علاقے چکیال جھال میں محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کرتے ہوئے چالیس من سے زائد گوشت برآمد کر لیا۔ چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔