Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور، سابق ایڈیشنل آئی جی چودھری منظور کی گاڑی پر فائرنگ ، کوئی نقصان نہ ہوا

لاہور، سابق ایڈیشنل آئی جی چودھری منظور کی گاڑی پر فائرنگ ، کوئی نقصان نہ ہوا
February 27, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں سابق ایڈیشنل آئی جی چودھری منظورکی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ۔  گاڑی میں سابق ایڈیشنل آئی جی کی فیملی سوار تھی مگر کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرحیدراشرف کے مطابق گاڑی میں سابق ایڈیشنل آئی جی چوہدری منظورکی اہلیہ اور بیٹی سوار تھیں ، فائرنگ سے گاڑی کو نقصان پہنچاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

پولیس حکام فائرنگ کے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں ،ڈی آئی جی آپریشنزکے مطابق جائے وقوعہ کے قریب لگے  سی سی ٹی وی کیمروں سے مددحاصل کی جارہی ہے۔

جنوبی چھاؤنی پولیس نے 4 نامزدافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، نامزد ملزموں کے خلاف لاہور، اوکاڑہ میں مختلف مقدمات درج ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیاکہ مقدمات کی پیروی کرنے پرسابق ایڈیشنل آئی جی کو  جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔