Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور، جہلم ، پشاور اور دیگر علاقوں میں رم جھم ، سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور، جہلم ، پشاور اور دیگر علاقوں میں رم جھم ، سردی کی شدت میں اضافہ
February 12, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) لاہور، جہلم ، پشاور اور دیگر علاقوں میں رم جھم سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔
ملک کے مختلف حصوں میں پانی سے بھرے بادلوں کی نچلی پروازیں ہوئی جس سے کہیں بوندا باندی تو کہیں رم جھم برسی ۔
موسم تو خوشگوار ہوا ہی لیکن ساتھ میں خنکی پھر سے بڑھ گئی ۔
لاہور،جہلم،اسلام آباد،پشاور سمیت مختلف شہروں میں ابر رحمت برسنے سے موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا ۔
گوجرانوالہ ، مریدکے ، پتوکی اور دیگر شہروں میں کہیں بوندا باندی تو کہیں ہلکی بارش ہوئی ۔ تیز ہواؤں نے بھی موسم سہانا بنا دیا ۔
محکمہ موسمیات نے راولپنڈی ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں آج مزید بارش برسنے کی پیش گوئی کی ہے ۔
بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ۔