Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور، جوہر ٹاؤن میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نوجوان کھمبے سے ٹکرا جاں بحق

لاہور، جوہر ٹاؤن میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نوجوان کھمبے سے ٹکرا جاں بحق
July 4, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نوجوان کھمبے سے ٹکرا جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، 17 سالہ نوجوان شاہد کھمبے سے ٹکرانے کے بعد فٹ پاتھ سے جالگا۔

نوجوان شاہد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔