Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، آٹھ خواتین اور دو بچوں سمیت چالیس افراد زخمی

لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، آٹھ خواتین اور دو بچوں سمیت چالیس افراد زخمی
December 26, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مظفر آباد، ہٹیاں بالا، نیلم، باغ اور راولا کوٹ  میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت چھے اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے کا دورانیہ نوے سیکنڈ سے زائد رہا۔ پشاور میں زلزلے کے باعث مختلف علاقوں میں کئی چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔ آٹھ خواتین اور دو بچوں سمیت چالیس افراد زخمی ہو گئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔