Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور،نیشنل ہائی ویز اینڈموٹرویز پولیس کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام

لاہور،نیشنل ہائی ویز اینڈموٹرویز پولیس کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام
August 14, 2018
لاہور( 92 نیوز)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کی جانب سے لاہورمیں71ویں جشنِ آزادی کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں  گلوکاروں نے ملی نغمے گا کر حاضرین کو محظوظ کیا تو فیس پینٹنگ، جھولوں اور گفٹ ہیمپرز نے خواتین اور بچوں کے دل جیت لئے، حاضرین کو روڈ سیفٹی سےمتعلق معلومات دی گئی اور مفت ہیلمٹ بھی فراہم کئے گئے۔ تقریب میں  نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پولیس کے اہلکاروں اور ان ان کے اہل خانہ نے بھی  شرکت کی ، شہریوں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجودتھی ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز عامر ذوالفقار کا کہنا تھاکہ آج ہمارے یونیفارم کی عزت صرف اور صرف پاکستان کے دم سے ہے، ملکی قوانین کی پابندی ہر شہری کا فرض ہے۔ تقریب میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل بھی شریک تھے ۔ تقریب میں روڈ سیفٹی سے متعلق معلومات کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے، اس موقع پر شرکاء میں تحائف اور مفت ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے۔