Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور،خوشگوار موسم سے شہریوں کے دل باغ باغ

لاہور،خوشگوار موسم سے شہریوں کے دل باغ باغ
March 1, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور میں صبح سویرے گہرے بادلوں، ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے کچھ ایسا سماں باندھا کہ شہری کے دل باغ باغ ہو گئے ۔
موسم بہارکی پہلی اُٹھان صبح کی بونداباندی اور ٹھنڈی ہوائیں تھیں ۔ باغوں کے شہر لاہور میں گہرے کالے بادل چھائے تو موسم کا مزا دوبالا ہو گیا ۔
چیف میٹرالوجسٹ محمد ریاض نے مزید دو دن تک جادوئی موسم جاری رہنے کی نوید دی ۔
خوبصورت موسم کا مزہ اٹھانے کے لئے زندہ دلان لاہور نے گرما گرم ناشتے کا پلان بنایا اور تازہ پراٹھوں کے سٹال کا رخ کیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، کے پی کے، گلگت بلتستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں دو روز تک کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔