Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور،بدھ کی رات بجلی کا بریک ڈاؤن ٹاورز کی جمپرز تلف ہونے کےباعث ہوا

لاہور،بدھ کی رات بجلی کا بریک ڈاؤن ٹاورز کی جمپرز تلف ہونے کےباعث ہوا
August 2, 2018
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں بدھ کی رات بجلی کے بریک ڈاؤن سے متعلق 92 نیوز نے حقائق معلوم کرلئے۔ گزشتہ رات بد بریک ڈاؤن بند روڈ پر بجلی کے ٹاورز میں جمپرز کے تلف ہو جانے سے ہوا، وزارت توانائی نے انکوائری شروع کر دی۔ دوسری جانب آج بھی سارا دن اور رات لاہور میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ، متعدد علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند ہونے کے باعث شہری  محکمہ برقیات کو کوسنے دیتے رہے ۔ بیشتر علاقوں میں بجلی کی آنیاں جانیاں لگی رہیں جب کہ  گرمی اور حبس میں شہریوں کا جینا محال ہو گیا۔