Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور،آشیانہ اقبال کا قبضہ کاسا ڈویلپرز سے واگزار کرا لیا گیا

لاہور،آشیانہ اقبال کا قبضہ کاسا ڈویلپرز سے واگزار کرا لیا گیا
March 1, 2018

لاہور( 92 نیوز ) پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے آشیانہ اقبال کا قبضہ کاسا ڈویلپرز سے واگزار کرا لیا، نیب نےپیراگون سٹی کےدفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیاہے ۔

پنجاب  لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی آشیانہ اقبال کی 3100 کنال جگہ کا قبضہ اور نشاندہی کیلئے پولیس کے ہمراہ  پہنچی تو نیب کی حراست میں شاہد شفیق کی کمپنی کاساکنسٹرکشن  کے ملازمین کی جانب سے مزاحمت کی گئی ۔ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کے جنرل منیجر امتیاز چودھری کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے زمین کی نشاندہی کے مراسلہ کے بعدآئے ہیں۔

کاسا کنسڑکشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سٹے آڈر موجود ہے جس  کی سماعت ہونی ہے۔

دوسری جانب نیب نے چھاپہ مار کر پیراگون آفس کے اکاؤنٹس کا موجود ریکارڈ قبضے میں لے لیاہے ۔ اس موقع پر نیب ٹیم نے اکاونٹس سے متعلق معلومات بھی اکٹھی کی ۔