لاک ڈاؤن کے دوران گھروں تک محدود قومی کرکٹرز کا پھر پش اپ چیلنج

لاہور (92 نیوز) لاک ڈاؤن کے دوران گھروں تک محدود قومی کرکٹرز کا پھر پش اپ چیلنج شروع ہو گیا۔
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بابر اعظم، وہاب ریاض اور شاہین آفریدی کو پھر مشکل میں ڈال دیا۔
یاد رہےکرکٹ بورڈ کے آن لائن فٹنس ٹيسٹ لينے کے پلان نے بھی قومی کرکٹرز کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ـ پی سی بی آفیشلز نے قومی کرکٹرز کو گھروں ميں فٹنس ٹيسٹ کیلئے نو مشقیں بتا دیں۔ يويو ٹيسٹ بھی گھر سے دينے کا پلان کرکٹرز کو بھيج ديا گیا۔
کرکٹرز نے بورڈ کو پریشانی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کے پاس ٹیسٹ کی مطلوبہ جگہ دستیاب نہیں۔ يويو ٹيسٹ کيلئے کم از کم 82 فٹ جگہ درکار ہوتی ہے، کوئی کھلاڑی فلیٹ تو کوئی چھوٹے گھروں میں رہائش پذیر ہے۔