Saturday, July 27, 2024

لاک ڈاؤن کے باعث ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا

لاک ڈاؤن کے باعث ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا
April 1, 2020

کراچی ( 92 نیوز) ملک میں کوروناوائرس کےپھیلاو کوروکنے کےلئے کئے گئے لاک ڈاؤن سےاندرون ملک اشیاء خوردونوش اورخوردنی تیل سپلائی کرنےوالےڈرائیوروں کوشدید مشکلات پیش آرہی ہیں، ڈرائیورز کہتے ہیں صورتحال یہی رہی تو گاڑیاں چلانا مشکل ہو جائے گا۔

ملک بھر میں خوردنی تیل سمیت دیگرضروری سامان کی ترسیل بھی متاثرہونےکاخدشہ ہے ، گڈزٹرانسپورٹرز اور آئل ٹینکرزایسوسی ایشن  پریشان ہو کر رہ گئی ، کہتےہیں راستےمیں ڈرائیوروں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ، کھانےپینے کا کوئی انتظام نہیں ہے، راستے گاڑی پنکچریا خراب ہوجائے توٹھیک کرنےوالا بھی کوئی نہیں ،اس صورتحال میں سفر کریں تو کیسےکریں۔

ٹرانسپورٹرز کہتے ہیں کہ حکومت ٹول ٹیکسز معاف کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سہولت دینے کے بھی اقدامات کرئے ،آئل ٹینکرز اور گڈز ٹرانسپورٹرز کاکہناہےکہ صورتحال یہی رہی تو گاڑیاں چلانا مشکل ہوجائے گا ،گاڑیاں رک گئیں  توملک بھر میں ضروری سامان کی ترسیل بھی شدید متاثر ہوسکتی ہے۔