لاک ڈاؤن کے باعث امریکی خام تیل کی مارکیٹ کریش کر گئی

واشنگٹن (92 نیوز) لاک ڈاؤن کے باعث امریکی خام تیل کی مارکیٹ کریش کرگئی۔ ویسٹ ٹیکساس کروڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منفی ٹریڈنگ دیکھنے میں آئی۔
کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ امریکی خام تیل کی مارکیٹ کریش کرنے سے تاریخ میں پہلی بار امریکی تیل کی ٹریڈنگ منفی میں ہوئی۔ امریکی خام تیل کی قیمتوں میں 107 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت منفی ڈیڑھ ڈالر ہو گئی۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں کم و بیش 10 فیصد کمی ہوئی۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 25 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔