کراچی ( 92 نیوز) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کہتے ہیں ہم لاک ڈاؤن کے خلاف نہیں مگر اب اس میں نرمی لانے کی ضرورت ہے ، سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنے لگے موجودہ کرائسز میں وفاقی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کرنے کے باوجود سندھ سرکار اپنا قبلہ درست نہیں کر رہی۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں احساس پروگرام سینٹر کا دورہ انتظامیہ امور کا جائزہ لیا ، سندھ حکومت پر تنقیدی نشتر چلاتے ہوئے کہنے لگے کہ موجودہ کرائسز میں سندھ حکومت اپنا قبلہ درست کر لے وفاق ہر لحاظ سے انکے ساتھ مدد کرنے کو تیار ہے ۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے اب میری تنقید برائے اصلاح پر بھی تنقید کی جا رہی ہے ، ہم لاک ڈاؤن کے خلاف نہیں مگر اب اس میں فلٹر کی ضرورت ہے۔
احساس پروگرام سینٹر میں اپنے دورے میں علی زیدی کورونا خدشات کے باوجود سوشل ڈسٹینس قائم رکھنا بھی بھول گئے ، وفاقی وزیر میڈیا ورکرز کے حق میں بھی بول پڑے کہا کہ یہ ہمارے فرنٹ لائن سولجرز ہیں ہے ۔