Sunday, October 2, 2022

لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی؟ قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو طلب

لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی؟ قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو طلب
اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی یا سختی؟، وزیراعظم عمران خان نے اہم فیصلوں کیلئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو طلب کرلیا۔ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کورونا وائرس کیخلاف اٹھائے گئے اقدامات پر غور ہوگا، ٹرین سروس کو مزید فعال کرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔ ادھر وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات  شبلی فراز نے ملاقات کی۔ وزارت سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔