لاک ڈاؤن سے فاقے ، کورنگی میں شہریوں کا ڈی سی آفس کا گھیراؤ
کراچی ( 92 نیوز) لاک ڈاؤن سے غریبوں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آگئے ، کراچی کے علاقے کورنگی میں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کا گھیراؤ کیا ، پولیس نے راشن کے لیے آنے والے مستحقین پر تشدد کرتے ہوئے سر پھاڑ دیے ۔
مظاہرین نے پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس کا گھیراؤ کرلیا ، کہا کہ مسلسل لاک ڈاؤن سے ہمارے گھروں میں نوبت فاقوں تک آگئی ہے ۔ بچے بھوکے ہیں اوپرسے پولیس مار رہی ہے ۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ چار دن سے ہم سے شناختی کارڈز کی کاپیاں لے رہے ہیں دیتے کچھ نہیں ، شہریوں نے عملے پر خود کھا نے کا الزام بھی عائد کر دیا۔