Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاک ڈاؤن میں نرمی کا یہ مطلب نہیں وبا ختم ہوگئی، محمود خان

لاک ڈاؤن میں نرمی کا یہ مطلب نہیں وبا ختم ہوگئی، محمود خان
May 17, 2020
پشاور (92 نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کا یہ مطلب نہیں وبا ختم ہوگئی۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث کورونا کے پھیلاؤ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ محمود خان  کہتے ہیں کہ اب احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے ضرورت پہلے سے بھی بڑھ گئی ہے۔ شہری روزمرہ کے معمولات خصوصاً خریداری کے وقت احتیاط کریں۔ احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کورونا سے بچنے کا واحد راستہ ہے۔