Tuesday, September 17, 2024

لاکھڑا پاور کمپنی ایک اور سفید ہاتھی

    لاکھڑا پاور کمپنی ایک اور سفید ہاتھی
September 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)کرپشن کی ایک اور جونک اربوں روپے چوس گئی،150 میگاواٹ صلاحیت کی لاکھڑا پاور کمپنی ہر سال اربوں روپے کا نقصان کرنے لگی۔ تفصیلات کےمطابق سرکاری انتظام میں چلنے والی لاکھڑا پاور کمپنی معیشت کا خون چوسنے والی جونک بن گئی، نج کاری کمیشن کو دی جانے والی بریفنگ کے مطابق 150 میگاواٹ صلاحیت کی لاکھڑا پاور کمپنی نے 2002 میں بجلی کی پیداوار شروع کی لاکھڑا پاور کمپنی نے آغاز سے ہی کبھی پوری صلاحیت سے بجلی پیدا نہیں کی بلکہ ہر سال اربوں روپے کا نقصان کر رہی ہے صرف 3 برسوں میں  پاور کمپنی نے15ارب 72 کروڑ روپے کا نقصان کیا گزشتہ 7 برسوں سے کمپنی کا 50 میگاواٹ صلاحیت کا پاور پلانٹ بند پڑا ہے، پاور پلانٹ کی مشنیری کی خرابی اور بوائلر کی لیکج سے فرنس آئل اور کوئلے کا ضیاع جاری ہے جس کی وجہ سے یہ کمپنی سرکلرڈیٹ میں اضافے کا باعث بن رہی ہے ۔ اس پاور کمپنی نے قومی خزانے کو اتنا نقصان پہنچایا کہ اپنے اثاثوں سے زیادہ قرضوں کے بوجھ تلے دبی ہے یہ پاور کمپنی 15 ارب سے زائد کی نادہندہ بھی ہےسرکار کی جانب سے نواز نے کی بات کی جاے تو اس پاور پلانٹ میں ایسے اہلکار بھی موجود ہیں جو کمپنی کے تاحیات ملازم ہیں۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی بجلی پیدا کرنے کی بجائے مقدموں میں الجھی ہوئی ہےاور بہتریہی  ہے اسے فروخت ہی کر دیا جائے۔