Saturday, December 3, 2022

لاڑکانہ کی بیس میں سے پندرہ نشستوں کے نتائج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول، پیپلزپارٹی دس نشستوں کیساتھ سرفہرست

لاڑکانہ کی بیس میں سے پندرہ نشستوں کے نتائج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول، پیپلزپارٹی دس نشستوں کیساتھ سرفہرست
لاڑکانہ (نائنٹی ٹو نیوز) لاڑکانہ بیس یونین کونسلوں پر مشتمل ہے جس کی پندرہ نشستوں کے نتائج جاری کئے گئے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی دس نشستیں لے کرسرفہرست ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز گروپ نے تین، جے یو آئی نے ایک جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار نے حاصل کی۔ لاڑکانہ شہر کی بیس میں سے پندرہ نشستوں کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں جن میں سے تیرہ پیپلزپارٹی جبکہ ایک جے یو آئی ایف اور ایک آزاد امید وار نے جیتی ہے۔ میونسپل کمیٹی نوڈیرو کے تمام سات جبکہ میونسپل کمیٹی رتوڈیرو کے دس میں سے نو وارڈوں میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ایک کا نتیجہ موصول نہیں ہوا۔ لاڑکانہ ضلع کی ڈوکری ٹاؤن کمیٹی کی پانچ نشستوں میں سے چار انہڑ گروپ اور ایک پیپلزپارٹی کو ملی۔ باڈی ٹاؤن کمیٹی کی چودہ نشستوں پر پیپلزپارٹی کے بارہ امیدوار جیتے جبکہ گیریلو کے تمام تین وارڈوں پر پیپلزپارٹی کامیاب رہی۔ آریجا ٹاؤن کی دو نشستوں پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی جبکہ پانچ کے نتائج جاری نہیں ہوئے۔