Saturday, July 27, 2024

لاڑکانہ: نشے میں دھت تھانیدار نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی ، دو افراد جاں بحق

لاڑکانہ: نشے میں دھت تھانیدار نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی ، دو افراد جاں بحق
January 29, 2018

لاڑکانہ (92 نیوز) لاڑکانہ میں نشے میں دھت تھانیدار نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی جس سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔
حادثہ تھانہ ولید کی حدود میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر نشے دھت سب انسپکٹر مرتضیٰ چانڈیو کی گاڑی بے قابو ہو گئی اور سڑک کنارے چلتے راہگیروں کو کچل دیا ۔
گاڑی تلے آکر دو نوجوان غلام حیدر سومرو اور جگی دایو موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا ۔
زخمیوں کو چانڈکا اسپتال میں بھر وقت طبی امداد نہ ملنے پر متاثرہ افراد کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے ۔
مشتعل مظاہرین نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی ، کھڑکیاں اور دروازے توڑ دیئے ۔
دوسری جانب واقعے کے بعد سب انسپکٹر مرتضیٰ چانڈیو کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کر لی ۔

میڈیکل رپورٹ میں ایس آئی غلام مرتضیٰ کے نشے میں ہونے کی تصدیق ہو گئی ۔ دوسری جانب جاں بحق بحق افراد کے ورثا نے شدید احتجاج کیا۔