Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاڑکانہ میں رینجرز کی گاڑی کے قریب 2 دھماکے‘ اہلکار شہید‘ 14 زخمی

لاڑکانہ میں رینجرز کی گاڑی کے قریب 2 دھماکے‘ اہلکار شہید‘ 14 زخمی
July 30, 2016
لاڑکانہ (92نیوز) لاڑکانہ میں میرو چوک کے قریب رینجرز کی گاڑی کے قریب دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ پانچ اہلکاروں سمیت چودہ افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے صبح آٹھ بج کر بیس منٹ پر ہوئے۔ ایک بم سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جبکہ دوسرے کو کچرے کے ڈھیر میں چھپایا گیا تھا۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ کا کہنا ہے کہ چار رکنی تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی ہے۔ ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ دھماکوں میں شہید رینجرز اہلکار کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں میں راشد‘ بلال‘ غلام نبی‘ سلمان‘ سرتاج‘ حاجی محمد انور‘ نبی بخش‘ گل حسن شامل ہیں۔