Sunday, September 15, 2024

لاڑکانہ کی سیاست سے بھٹو آؤٹ ، زرداری ان

لاڑکانہ کی سیاست سے بھٹو آؤٹ ، زرداری ان
June 12, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سیاست کے میدان میں 50 برس مکمل کرنیوالی پیپلزپارٹی بھی بدلنے لگی، ووٹ بھٹو کے نام پراور  انتخابی ٹکٹ زرداری فیملی کو دئیے جانے لگے ، پیپلزپارٹی سے بھٹو آؤٹ اور زرداری خاندان کی گرفت مضبوط ہوگئی۔ بھٹو کی پیپلزپارٹی میں تبدیلی آگئی ، عام انتخابات 2018 میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر کسی بھٹو کو امیدوار نہیں بنایاگیا ، لاڑکانہ کی صوبائی نشست پر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور امیدوار ہیں۔ آصف علی زرداری کے کزن علی حسن زرداری بھی پارلیمانی سیاست میں انٹری دے رہے ہیں ، علی حسن زرداری ٹھٹھہ سے سندھ اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑینگے۔ جیالوں اور شہیدوں کے شہر لاڑکانہ میں یہ پہلا موقع ہے کوئی جیالا بھٹو عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کا امیدوار نہیں ہے ، سابق ارکان اسمبلی محمد علی بھٹو،شاہد بھٹو کو بھی پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا۔ آصف علی زرداری این اے 216 سے امیدوار ہیں ، جبکہ انکی بہن ڈاکٹر عذرا پی ایس 37 کی نشست پر امیدوار ہونگی ۔ آصف علی زرداری کے بہنوئی میرمنور تالپور این اے 219 میرپورخاص سے الیکشن لڑرہے ہیں ۔ پیپلزپارٹی کی سربراہی بلاول بھٹو کے ہاتھ اورووٹ بھی انکے نام پر لیاجارہاہے۔ مگر سب پر بھاری آصف علی زرداری کی سیاست عجب بھی ہے  ، نعرہ زندہ ہے بھٹو زندہ کا  لیکن نشستیں زرداری فیملی کو دے دی گئی ہیں۔