Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاڑکانہ بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات: آخری دن بھی طالب علم کھل کر نقل کرتے رہے، پہلے سے آخری دن تک ایک بھی کاپی کیس نہ بن سکا

لاڑکانہ بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات: آخری دن بھی طالب علم کھل کر نقل کرتے رہے، پہلے سے آخری دن تک ایک بھی کاپی کیس نہ بن سکا
May 9, 2015
لاڑکانہ (92نیوز) شکارپور میں آج بارہویں جماعت کا آخری پرچہ ریاضی کا لیا جارہا ہے جبکہ طلباءوطالبات کھل کر نقل کرنے میں مصروف ہیں۔ پہلے دن سے لے کر آخری دن تک کسی بھی طالب علم کا کاپی کیس نہیں بنا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ بورڈ کے زیراہتمام آج شکارپور میں بارہویں جماعت کا آخری پرچہ ریاضی کا لیا جارہا ہے جس میں طلباءوطالبات بوٹی اور موبائل فون سے پرچہ حل کر رہے ہیں۔ پہلے دن سے لے کر آخری دن تک نقل عروج پر رہی جبکہ ویجی لنس ٹیموں کی جانب سے کوئی وزٹ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ لاڑکانہ بورڈکے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہیں۔ انتظامیہ اور چھاپہ مار ٹیم نقل روکنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ دوسری جانب دفعہ144 لاگو ہونے اور موبائل فون پر پابندی ہونے کے باوجود طلباءموبائل کا کھلے عام استعمال کرتے نظر آئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔