Monday, October 3, 2022

لاڑکانہ اور خیرپور پولیس کا مشترکہ مقابلہ، 6 ڈاکو ہلاک، اسلحہ برآمد

لاڑکانہ اور خیرپور پولیس کا مشترکہ مقابلہ، 6 ڈاکو ہلاک، اسلحہ برآمد
لاڑکانہ (92 نیوز) لاڑکانہ اور خیرپور پولیس نے خیرپور کے کچے کے علاقہ میں مشترکہ بڑا مقابلہ کیا، مقابلے کے دوران 6 ڈاکو مارے گئے، ڈکیتوں کے قبضے سے راکٹ لانچر، مشین گن اور کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ایس ایس پی مسعود بنگش کا کہنا ہے مارے جانے والے دو ڈاکوئوں پٹھان ناریجو اور اقبال ناریجو پر دس دس لاکھ روپے انعام مقرر تھا، مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے ڈاکوئوں کے تمام ٹھکانے اور محفوظ پناہ گاہیں مسمار کردی ہیں جبکہ احمد پور اور پیر جو گوٹھ کے کچے کے علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔