لاڑکانہ،کھاناتاخیر سےدینے پر پولیس افسر کے بیٹے کا ویٹرز پر تشدد

لاڑکانہ ( 92 نیوز) کھانا تاخیر سے دینے پر لاڑکانہ میں پولیس افسر کے بیٹے نے غنڈوں کی مدد سے ریسٹورنٹ میں ویٹرز کی دھنائی کر دی ۔
پولیس افسر کا بیٹا ہوتل میں گیا اور کھانا طلب کیا ، کھانا دیر سے ملنے پر بگڑا نوابزادہ آپے سے باہرہو گیا اور غنڈوں کے ہمراہ ویٹرز پر تشدد شروع کر دیا ، ملزم نے کاونٹر سے ہزاروں روپے ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ لئے ۔
ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو واقعے کی درخواست دی گئی مگر پولیس پیٹی بھائی کے بیٹے کو بچانے کیلئے ٹال مٹول سے کام لینے لگی ۔