Thursday, September 19, 2024

لاپتہ پاکستانی حجاج اپنی گمشدگی کے خود ذمہ دار ہیں: وفاقی وزیر مذہبی امور

لاپتہ پاکستانی حجاج اپنی گمشدگی کے خود ذمہ دار ہیں: وفاقی وزیر مذہبی امور
September 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) 92نیوز پاکستان کے مجبور حجاج کرام اور ان کے لواحقین کی آواز بنا تو حکام کو خیال آ ہی گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے صورتحال کا نوٹس لیا تو وزیر مذہبی امور سردار یوسف بھی جاگ اٹھے۔ منیٰ کے سانحہ میں شہید حجاج کی معلومات کے لئے ایک ویب سائٹ پر چھتیس نام دیئے گئے ہیں تاہم وہ تمام نام 92نیوز پہلے ہی نشر کرچکا ہے۔ وزیر موصوف نے پاکستان اور سعودی عرب میں دو ہیلپ لائنز قائم کرکے بھی اپنا فرض پورا کردیا ہے۔ وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ لاپتہ ہونے والے دو سو سترہ حجاج کرام سے رابطہ ہوگیا ہے تاہم اب بھی ستاسی حجاج لاپتہ ہیں۔ وفاقی وزیر نے لاپتہ پاکستانی حجاج سے رابطے نہ ہونے کا ذمہ دار بھی حجاج کو ہی ٹھہرا دیا۔ کہتے ہیں لاپتہ حجاج منیٰ سے مزدلفہ آنے کی بجائے طواف زیارت کیلئے یا کسی دوسری جگہ چلے گئے ہیں۔ حجاج کے ساتھ جو بیت گیا وہ بیت گیا مگر پاکستان کے وزیر مذہبی امور کو سب سے زیادہ فکر ہے تو اپنی واپسی کی۔ کہتے ہیں انہوں نے وطن واپس جانا تھا مگر وزیراعظم کی ہدایت پر ٹھہرے ہوئے ہیں۔