Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر سندھ ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر سندھ ہائیکورٹ کا اظہار برہمی
October 3, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) سندھ ہائيکورٹ نے کراچی سے لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر شدید برہمی کا اظہار کیا  ۔ سندھ ہائيکورٹ نے کراچی سے لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر شدید برہمی کا اظہار کیا  ، عدالت نے ریمارکس میں کہا بچوں کی گمشدگی کا معاملہ خطرناک ہے  ، بازیابی تک پولیس کو چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے  ۔ دوسری جانب  ڈی آئی جی سی آئی اے نے عجیب منطق پیش کردی ، کہتے ہیں کچھ بچوں کو جنات لے جاتے ہیں ۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کہا بچوں کی بازیابی تک آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے ،پولیس نے 22 میں سے 2 بچوں کی بازیابی سے متعلق رپورٹ پیش کی ۔عدالت نے ریمارکس میں کہا بچوں کی گمشدگی کا معاملہ خطرناک ہے ، ہر پہلو کو دیکھا جائے ۔ ڈی ائی جی سی آئی اے امین یوسف زئی کو بچوں کی گمشدگی میں جنات دکھائی دینے لگے  ۔ ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا تھا 2014 سے اب تک129 بچے بازیاب کرائے ۔ سندھ ہائیکورٹ نے بچوں کی بازيابی کیلئے ماڈل ڈیوائسز استعمال کرنے کی ہدايت کی  اور پولیس سے 3 ہفتے میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ۔