Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاپتہ ایس پی طاہر خان داوڑ کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا ، سوشل میڈیا

لاپتہ ایس پی طاہر خان داوڑ کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا ، سوشل میڈیا
November 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) لاپتہ ایس پی طاہر خان داوڑ کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر جاری تصاویر ایس پی کے قتل کی کہانی سنا رہی ہیں۔ طاہر خان داوڑ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔ دوسری طرف  وزیر مملکت برائے امور داخلہ شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کا معاملہ حساس ہے ابھی بات نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ ایس پی طاہر خان داوڑ کو چند روز قبل اسلام آباد سے اغوا کر لیا گیا تھا جس کے بعد ان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی تھی تاہم متضاد خبریں ضرور سامنے آئیں۔ اب سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تصاویر ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل کی خبر دے رہی ہے۔